میگھالیہ کوئلہ کان میں بحریہ کے غوطہ خوروں کو ایک نعش دستیاب

   

نئی دہلی ؍ شیلانگ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے غوطہ خوروں کو جمعرات کو میگھالیہ کے مشرقی جنٹیا ہلز کی کوئلہ کی کان میں ایک نعش دستیاب ہوئی۔ بحریہ کے غوطہ خوروں نے RoV ٹکنیک کی مدد سے تقریباً 160 اور 210 فیٹ گہری سطح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور 370 فٹ کی گہرائی سے ایک نعش کو نکالا جس کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں معائنہ کے لئے دے دیا گیا۔ اس تمام آپریشن کی تفصیلات بحریہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر معہ تصاویر پیش کیں۔ ان کانوں میں پھنسے افراد کو بچانے کے لئے بچاؤ آپریشن میں سست روی پر سپریم کورٹ نے میگھالیہ حکومت پر نارضگی کا اظہار کیا تھا۔