میگھوال کی سائیکل چلا کر بی ایس ایف جوانوں کی حوصلہ افزائی

   

بیکانیر: بھاری صنعت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے آج راجستھان کے بیکانیر میں سائیکل ریلی میں حصہ لے کر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔مسٹر میگھوال نے گجرات کے لیے ریلی کو جھنڈی دکھائی اور انہوں نے فورس کے بیکانیر سیکٹر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پشپندر سنگھ راٹھوڑ کے ساتھ جیسلمیر روڈ تک سائیکل چلائی۔ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر فریڈم رن بی ایس ایف سائکلوتھون -2021 کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ فٹ انڈیا کے تحت چلائے جانے والے اس پروگرام میں فورس کے 100 اہلکار شامل ہیں اور وہ 49 دن تک 1993 کلومیٹر تک کا سفر کریں گے ۔ریلی بیکانیر سے پوکھرن، باڑمیر کے راستے گجرات پہنچے گی۔ اس سے قبل منعقدہ پروگرام میں مسٹر میگھوال نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ہم آزادی کے 75 سالوں میں کہاں چلے ہیں ، لیکن جب ہم صد سالہ تقریبات 2047 منائیں گے تو اس کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جانا چاہیے کہ ہم کہاں اور کیسے ہوں گے ۔