واشنگٹن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بطور سرابراہ ریاست خود کو اسرائیل کا بہترین دوست قرار دیا ہے۔ انہوں نے ہفتے کی شب فلوریڈا میں اسرائیلی امریکن کونسل نیشنل سمٹ میں کہا کہ ان سے قبل وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا اتنا بہترین دوست کوئی نہیں رہا، کیونکہ انہوں نے اپنے وعدوں کو وفا کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس تناظر میں اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے قبل امریکی صدور نے اسرائیل کے ساتھ صرف زبانی وعدے کیے مگر ان پر عمل نہ کیا۔