حیدرآباد۔ آندھرا پردیش میں اپنے شوہر کے ساتھ مبینہ طور پر اپنی دونوں بیٹیوں کو اس اندھے عقیدہ کے ساتھ کہ انہیں دوبارہ زندہ کردیا جائے گا، قتل کرنے والی وی پدمجا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھگوان شیوا ہے اور اسی نے ہی کورونا وائرس کوتخلیق کیا ہے۔ پدمجا نے کورونا وائرس ٹسٹ کرانے سے انکار کردیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ خود کورونا وائرس ہے اور اس کے حلق میں زہرہے۔ دوسری طرف کورونا وائرس کا ٹسٹ کروانے میں اس کے شوہر نے طبی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔پدمجا پوسٹ گریجویٹ اور گولڈ میڈلسٹ ہے جو ایک مقامی اسکول کی کرسپانڈنٹ اور پرنسپال بھی ہے۔