نئی دہلی: کانگریس صدر عہدہ کے انتخاب کو لے کر پارٹی میں کافی کھینچ تان چل رہی ہے ۔ اس درمیان دہلی میں 10 جن پتھ پر اپنی میٹنگ کے دوران کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے کہا کہ وہ اگلے پارٹی صدر کیلئے ہونے والے انتخاب میں کوئی موقف نہیں لیں گی ۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور سے بھی یہی بات کہی تھی، جب وہ پارٹی صدر عہدہ کےلئے اپنی امیدواری پر گفتگو کرنے کےلئے دو دن پہلے ان سے ملے تھے ۔