م13 ممالک رسک زون میں شامل : پردیپ پنیکر

   

شمس آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں GHIAL چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر پردیپ پنیکر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور اومی کرون کے کیس کو دیکھتے ہوئے کئی تبدیلیوں کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ سے بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لیے نئے گائیڈ لائنس مقرر کئے گئے ۔ انٹرنیشنل ایر ائیول پری ایمیگریشن میں کوویڈ ٹسٹ بوتھ قائم کیا گیا ہے ۔ ایرائیول گیٹ پر تھرمل اسکانرس نصب کئے گئے ہیں ۔ آر ٹی پی سی آر ، ریاپڈ پی سی آر ٹسٹ کی بکنگ کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی کاونٹر قائم کیا گیا ۔ پری ایمیگریشن ایریا میں مزید انفارمیشن ڈسک قائم کئے گئے ۔ آر ٹی پی سی آر کے لیے 750 روپئے اور ریاپڈ پی سی آر ٹسٹ کے لیے 3900 روپئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے اگر لازمی ہوا تو ٹسٹ ضروری ہے ۔ 7 دسمبر تک بیرون ممالک سے 1908 مسافرین کی آمد ہوئی جن میں 13 افراد کو کورونا پازیٹیو آیا لیکن اب تک کسی بھی مسافر کو اومی کرون نہیں ہوا ۔ ہندوستان نے 13 ممالک کو جن میں یو کے ، ساوتھ آفریقہ ، برازیل ، بوسوانا ، گھانا ، تنزانیہ ، چین ، مودیش ، نیوزی لینڈ ، زمبابوے ، سنگاپور ، ہانک کانگ اور اسرائیل کو رسک زون میں شامل کیا ۔ پردیپ پنیکر نے مسافرین سے اپیل کی کہ بیرونی ممالک سے ہندوستان آنے والے مسافرین کو 72 گھنٹے پہلے آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ کروانا لازمی ہیں ۔ ائیر سویدھا پورٹل میں سلف ڈیکلریشن فارم کے ساتھ ٹسٹ کی نگیٹیو رپورٹ بھی شامل کرنا ضروری ہے ۔۔