حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گھریلو صارفین اور کسانوں کو ایک راحت میں تلنگانہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے ایک بڑی اصلاح کرتے ہوئے نئی برقی کنکشنس کیلئے زائد چارجس کو برخاست کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کل اس سلسلہ میں ایک گزٹ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ قبل ازیں نئے برقی کنکشن کیلئے درخواست گزاروں کو قریبی الیکٹریفائیڈ پوائنٹ سے ان کے مقامات تک لائن توسیع کیلئے چارجس ادا کرنا پڑتا تھا جو فاصلہ کے لحاظ سے مختلف ہوتے تھے ۔ نظر ثانی سسٹم کے تحت اب صارفین کو اس طرح کے زائد چارجس ادا کرنیکی ضرورت نہیں ہے ۔۔ A