دبئی : نئے سال کے انتہائی خوشگوار خیر مقدم کے لیے دبئی میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ دبئی اور امارات کے شہری اور سیاح نئے سال کی آمد پر آتش بازی کے مناظر، شراب کی بارز اوریورپ سے لے کر آسٹریلیا تک کے گلو کاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے۔نئے سال کا ایسا جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں جو اس سے پہلے اس خطے میں ممکن نہ ہو سکتی تھیں۔ آسٹریلیا کی سب سے زیادہ مشہور گلوکارہ بھی دبئی کے ہوٹل میں واقع ‘ دی پام ‘ میں اپنے نغموں سے نئے سال کا آغاز کرے گی۔ایسا ہی ماحول ہو گا جیسا 2008 میں تھا۔