نئے سال کی پارٹی کرنے مندر کے گھنٹیوں کی چوری، دو ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔2؍جنوری (یو این آئی) نرمل میں مندر کی گھنٹیوں کی چوری پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمین نے نئے سال کی پارٹی کرنے مندر کی گھنٹوں کی چوری کا اعتراف کرلیا۔ ملزمین کو میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔ ایس پی نرمل جانکی شرمیلا نے کہا کہ ملزمین کی شناخت وشال اور ایس رتن کے طور پرکی گئی ہے جن کاتعلق چوچند گاوں سے ہے ۔ ان دونوں ملزمین نے ناگ دیوتامندر کی گھنٹیوں کی چوری کی۔اس واردات کے اندرون 48 گھنٹے پولیس نے ملزمین کو پکڑلیا۔