نئے موٹر وہیکل قانون کے باوجود حادثات میں کمی نہیں ہوئی

,

   

نئی دہلی، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ ـکام) حکومت نے پیر کو راجیہ سبھا میں اعتراف کیا کہ حالیہ موٹر ایکٹ کو لاگو کئے جانے کے باوجود سڑک حادثات میں موت کی تعداد میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلیک اسپاٹ کی وجہ زیادہ تر حادثات ہو رہے ہیں۔ حکومت نے سات سات ہزار کروڑ روپے کے دو منصوبوں کو عالمی بینک کی منظوری کے لئے بھیجاہے تاکہ ایسی جگہوں کے ڈیزائن میں بہتری کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک سے متعلق سخت قانون کو لے کر اسکول، سماجی تنظیموں اور کئی دیگر ذرائع سے لوگوں بیدار کیا جا رہا ہے ۔