نائب صدر جمہوریہ کی چار روزہ دورہ پر گوا آمد

   

Ferty9 Clinic

پنجی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بدھ کو چار روزہ دورے پر گوا پہنچ گئے ۔ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد، گورنر پی ایس سریدھرن پلئی، وزیر اعلیٰ پرمود ساونت اور پروٹوکول منسٹر ماون گوڈینو نے ان کا استقبال کیا۔اس سال مسٹر نائیڈو کا گوا کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ اس دوران نائب صدر جمہوریہ پرنم کے ویرنوڈا میں سنت سہروبناتھ امبیا گورنمنٹ کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کے انیکسی کا افتتاح کریں گے ۔