نائب صدر رادھا کرشنن سیشلز کے دو روزہ دورہ پر روانہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر سی پی۔ رادھا کرشنن اتوار کے روز سیشلز کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی سے روانہ ہوئے ، ایک سرکاری ریلیز کے مطابق رادھا کرشنن سیشلز حکومت کی دعوت پر سیشلز کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران نائب صدر وکٹوریہ میں سیشلز کے منتخب صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے ۔