نائجر میں معزول صدر بازوم کو قتل کرنے کی دھمکی

   

پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ میں خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ اولیور کیڈیک نے العربیہ سے خصوصی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ بغاوت کو سختی سے کچلا جائے اور نائجر میں انقلابیوں کو برداشت نہ کریں۔فرانسیسی سنٹر نے کہا کہ ہمیں نائجر سے آنے والے یورینیم کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس ملک کو روس جیسے استعماری نظریات رکھنے والے ممالک سے خطرہ ہے۔انہوں نے ’’ دا اکانومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس‘‘ (ایکواس) کی نائجر میں انقلابیوں کے ساتھ مضبوطی سے کام کرنے پر تعریف کی۔ دو مغربی عہدیداروں نے کہا کہ نائجر میں ملٹری کونسل نے دھمکی دی تھی اگر ہمسایہ ممالک نے فوجی مداخلت کی تو وہ معزول صدر کو قتل کر دے گی۔دونوں عہدیداروں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا نائجر میں فوجی کونسل کے ارکان نے ایک سینئر امریکی سفارت کار کو بتایا کہ اگر خطے کے ممالک نے معزول صدر محمد بازوم کو اقتدار میں واپس لانے کیلئے کسی فوجی مداخلت کی کوشش کی تو وہ محمد بازوم کو قتل کر دیں گے۔