نائجیریا میں اسکول عمارت منہدم، 9ہلاک

   

لاگوس، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے معاشی مرکز لاگوس میں ایک عمارت اور ایک اپارٹمنٹ کے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔عمارت میں ایک اسکول بھی چلتا تھا۔مقامی راحت بچاؤ ٹیم کے افسر نے ژنہوا کو بتایا کہ عمارت اور اپارٹمنٹ کی عمارت چہارشنبہ کو منہدم ہوگئی تھی۔ عمارت سے کم سے کم نو نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور اسکول میں 172 طالب علم پڑھتے ہیں۔نائجیریا کے جنوب۔مغربی علاقے میں قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈی نیٹر ابراہیم فرینولوئے نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم کے دوران ٹھیک ٹھیک اعدادوشمار پیش کرنا مشکل ہے ۔ جو اب بھی جاری ہے ۔