نائجیریا میں اغواء ہونے والے اسکول کے بچے بازیاب

   

زمفارا: نائجیریا میں کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے بتایا کہ نائجیریا کے اغوا شدہ 344 بچوں کو جمعرات کو حکومتی سکیورٹی فورسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ گورنر مساری نے بتایا کہ بیشتر بچوں کو پڑوسی زمفارا ریاست میں آزاد کرآا گیا۔ ان بچوں کی طبی جانچ کے بعد جمعہ کو انہیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔ اسلامی انتہا پسند گروپ بوکو حرام نے ان بچوں کو 11دسمبر کو اغواء کر لیا تھا۔ نائجیریا کے صدر محمد یوہا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان بچوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا۔