نائجیریا میں فوج کا آپریشن 200 سے زائد مغوی رہا

   

ابوجا۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی افواج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے 241 مغویوں کو رہا کرا لیا ہے۔ فوجی ترجمان جان اننچے نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔ آزاد کرائے گئے مغویوں میں 136 بچے جب کہ بقیہ 105 عورتیں تھیں۔