نائجیریا میں مسلح افراد نے 17 افراد کو قتل کردیا

   

لاگوس، 15 مارچ ( (سیاست ڈاٹ کام) نا ئجیریا کے شمالی ریاست کڈونا میں نامعلوم مسلح افراد نے جن روا گاؤں پر حملے کے بعد ایک مقامی متحرک گروپ کے 17 ارکان کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ نائجیریا پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ترجمان یعقوب سابو نے بتایا کہ مسلح افراد کا ایک گروپ گاؤں میں داخل ہوا اور اس نے کئی گا ئیوں کا سرقہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے متحرک گروپ کی ایک ٹیم نے بدمعاشوں کا تعاقب کیا اور مجرموں کو جنگل کے کافی اندر تک پہنچا دیا، اس دوران مسلح افراد نے متحرک گروپ کی ٹیم پر فائرنگ کی جس میں کچھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں 15 نعشوں کو برآمد کیا گیا اور بعد میں دو نعشیں ملی تھی ۔ریاست کے پولیس کمشنر احمد عبدالرحمن نے قتل کی مذمت کی اور ملزموں کو پکڑنے کا دعوی کیا۔