نائجیریا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

   

Ferty9 Clinic

نائجیریا میں سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز آئندہ ہفتے سے ہڑتال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں ویلفیئر کی بہتر سہولیات اور ملازمت کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔ ہڑتال کی کال نیشنل ایسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے جاری کر رکھی ہے، جو چالیس فیصد ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا میں ڈاکٹر اکثر ہڑتال کرتے رہتے ہیں۔