پیرس، 3 اگست (یو این آئی) فرانس نے نائیجر میں فوجی بغاوت کی وجہ سے اب تک 350 سے زیادہ فرانسیسی شہریوں کو نکال لیا ہے ۔یہ اطلاع فرانس کی یورپ اور خارجہ امور کی وزارت نے بدھ کو دی۔ وزارت نے کہا کہ نائیجر کے نیامی سے دو پروازیں پہلے ہی روانہ ہو چکی ہیں، جن میں فرانسیسی شہریوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی لے جایا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ انخلاء کی پروازوں میں 510 سے زائد افراد سوار ہیں۔ انخلاء کے آپریشن کے حصے کے طور پر ایک تیسری پرواز بھی طے کی گئی ہے ۔ وزارت کے مطابق، فرانس کے تقریباً 1,200 رجسٹرڈ شہری نائیجر میں رہتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 600 شہریوں نے انخلا کی خواہش ظاہر کی ہے ۔