ممبئ : منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے نائیجیریا کے ایک پروفیسر کو کوکین سمیت ممنوعہ منشیات کے ہمراہ گرفتار کیا ہے ایجنسی کو شبہ ہے کہ ملزم اسے شہر کی مشہور شخصیات کو سپلائی کرتا تھا۔گرفتاری کے بعد آج ملزم کو منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے تین دنوں کے لئے این سی بی کی تحویل میں دئے جانے کا حکم جاری کیا۔این سی بی کے مطابق این سی بی کی ایک ٹیم نے ملزم پروفیسر نواگو پرنس ول چیکا کے قبضے سے 10.2 گرام کوکین اور ایک بوتل لیزرجک ایسڈ ڈائیٹھائیلائڈ (ایل ایس ڈی) برآمد کی ہے ۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این سی بی نے چیکا کو گرفتار کیا۔