نائیڈونے لاک ڈاؤن میں توسیع کی حمایت کی

   

نئی دہلی ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ باشندگان وطن کوتحمل اور عزم کے ساتھ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔ نائیڈو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کی حفاظت کیلئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب اور محروم طبقے کیلئے مناسب انتظامات کرنے کا یقین دلایا ہے ۔