نابینا طالب علم نے ٹیچر کا تقرر نامہ حاصل کیا

   

کوہیر /9 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جسمانی اعتبار سے معذور لیکن ذہنی صلاحیت سے مضبوط انسان کے اندر کچھ کرجانے کی خواہش پیدا ہوجاتی ہے ۔ وہ دنیا کے کسی بھی طرح کے حالات کا سامنا کرسکتا ہے۔ کوہیر منڈل کے موضع ناگی ریڈی پلی کے ایک نابینا طالب علم پروین کمار جس کا تعلق بالکل غریب گھرانہ سے ہے اس نے اپنے والدین اور دوستوں کے تعاون سے تعلیم حاصل کی ۔ تعلیم حاصل کرنے کے دوران کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ہمت نہیں ہارا تھا ۔ ان کی نظر صرف کامیابی کی منزل پر تھی ۔ انہوں نے رات دن سچی محنت و لگن سے اپنی تعلیم پر زور دیا تھا اور انہوں نے سال 2024-25 کے ڈی ایس سی کی تیاری کی جس میں انہوں نے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی اور ریاستی وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کے ہاتھوں آج لال بہادر اسٹیڈیم میں اپنی تقرری کا صداقت نامہ حاصل کیا ۔ جس کے بعد کوہیر موضع ناگی ریڈی پلی کی عوام میں خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نابینا طالب علم پروین ڈی ایس سی ، ایس جی ٹی کے عہدے کیلئے منتخب ہوئے ۔ پروین کمار کے خاندان اور گاؤں کا نام روشن کرنے موضع کی عوام کی جانب سے ان کی ستائش کر رہی ہے ۔