نارائن پیٹ:ضلع ایس پی کو سال نو کی مبارکباد

   

نارائن پیٹ۔ 3؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نئے سال 2025 کے موقع پر ضلع آرمڈ ریزرو پولیس افسران ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق، آر آئی نرسمہا، آر ایس آئی رامولو اور آر ٹی سی ڈپو منیجر لاونیا نے ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ نیا سال 2025 کے اس مبارک موقع پر ایس پی نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اس نئے سال میں نئے اہداف طے کرنے چاہئیں اور ان سے آگے نکلنا چاہیے۔ ایس پی نے خواہش ظاہر کی کہ یہ نیا سال سب کی زندگیوں میں روشنی لائے اور ہر کوئی ہنسی خوشی زندگی بسر کرے۔