نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی جونئیر کالج کے قیام کیلئے آج سکریٹری ، کمریز ریاست تلنگانہ ، مسٹر شفیع اللہ نے تحریری طور پر احکامات جاری کردئے ہیں۔ مسٹر شفیع اللہ نے بتایا کہ نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی جونئیر کالج جاریہ تعلیمی سال 2020-21 کیلئے دو گروپ ایم پی سی اور بی پی سی کی منظوری دی گئی ہے ۔ ہر گروپ میں 40-40طلباء کیلئے نشستیں مختص رہیں گی ۔ عنقریب داخلوں کا باضابطہ تعلیم کا بھی آغاز عمل میں آئے گا ۔ جناب غلام حسین ، ویجلنس آفیسر متحدہ ضلع محبوب نگر تمریز کے مطابق اس سال نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول سے ایس ایس سی کامیاب طلباء کو نارائن پیٹ کے منظورہ کالج میں ہی داخلہ دیا جائے گا ۔ جبکہ مزید 20 نشستوں کیلئے داخلوں کیلئے گنجائش رہے گی ۔ نارائن پیٹ میں کالج کے قیام کی سکریٹری جناب شفیع اللہ صاحب کی جانب سے منظوری کے احکامات جاری کرنے پر آج جناب امتیاز اسحاق اور جناب امیرالدین ایڈوکیٹ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے ۔