نارائن پیٹ۔3؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹریوگیش گوتم نے آج اپنے چیمبر میں ہمارا تلنگانہ ( منا تلنگانہ ) تلگو روزنامہ کے کیلنڈر کا رسم اجراء انجام دیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافت کے ذریعہ پولس کو مقامی و عالمی حالات کے رخ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ، اس موقع پرمنا تلنگانہ کے اسٹاف رپورٹر مسٹر سنجیو پرکاش مدیراج، ہیلتھ کنوینر ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) ودیگر موجود تھے۔