نارائن پیٹ: طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم

   

نارائن پیٹ۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ محمد یوسف میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے طلباء و طالبات میں تعلیمی اشیاء جیسے نوٹ بک، پین، پنسل، ٹفن باکس، واٹر بوٹل کے علاوہ دیگر تعلیمی اشیاء پر مشتمل فری ایجوکیشنل کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نوڈل آفیسر جناب ڈاکٹر ایچ سدرشن راو نے محمد یوسف میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے ذمہ داران کے اس اقدام کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی اقدام ہے جس سے غریب طبقہ کے طلبہ کو حصولِ علم کا حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات اس طرح کے تعاون سے اپنا تعلیمی سفر طئے کرتے ہوئے بہ آسانی ترقی کی منزل تک پہنچیں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ٹرسٹ کے ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر لائبریرین مسٹر ہنمنتو ، لیکچررس ایم اے رشید، حافظ چاند پاشاہ ، احمد رضا صدیقی ، نرسمہا ریڈی ، حافظ نجم الدین و دیگر موجود تھے۔