ضلع کلکٹر کا دورہ ، نیتی آیوگ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر کی آمد کے پیش نظر تیاریاں
نارائن پیٹ ۔ 20 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی سکتا پٹنائک نے (اسپائریشن بلاک) منڈل کا دورہ کیا۔ نیتی آیوگ کے ایڈیشنل مشن ڈائرکٹر اس مہینے کی 24 تاریخ کو ناروا اسپریشن بلاک منڈل کا دورہ کر رہے ہیں، اس سلسلہ میں کلکٹر نے اس دورے کی تیاریوں کی نگرانی کی۔ سب سے پہلے کلکٹر نے پیڈا کدومور ،ضلع پریشد ہائی اسکول اور ناروا منڈل میں منڈل پریشد پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ اٹل ٹنکرنگ لیب، سہولیات، آلات، طلباء کی ترقی، دوپہر کے کھانے کا معیار، پی ایم سری اسکول اسکیم کے تحت سالانہ بجٹ کا خرچ، اسکول کے جاری پروگرام، بیت الخلا کی سہولیات، AXL لیب اور منڈل پریشد پرائمری اسکول میں لائبریری کے کمروں کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ سکولوں کے ایچ ایمز سے ان کے استعمال کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ بعد میں، انہوں نے رائکوڈ گاؤں میں ماڈل آنگن واڑی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں پری اسکول کے بچوں نے آنگن واڑی اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں سے مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے آنگن واڑی مراکز میں شیام (شدید غذائیت کا شکار) اور مام (اعتدال سے غذائیت کا شکار) بچوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ آخر میں انہوں نے ناروا منڈل سنٹر میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا اور سہولیات اور خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ ٹریننگ کلکٹر پرنئے کمار، ڈی آر ڈی او موگلپا، ایم پی ڈی او سرینواس، اسپائریشن بلاک کوآرڈینیٹر بالاجی، ایم ای او، سی ڈی پی او نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔