نارائن پیٹ میں خواتین کو مختلف فنی کورسیس ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔/3 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹما کے زیر اہتمام خواتین تنظیموں کی منتخب خواتین کو مختلف فنی کورسیس کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ نارائن پیٹ مستقر کے اودت مٹ میں اس قسم کے ایک سنٹر کا آج ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ داساری ہری چندنا نے افتتاح انجام دیا۔ جس میں پہلے بیاچ کے طور پر 35 خواتین کو مفت ٹریننگ دی جائے گی۔ شریمتی پدماوتی ان خواتین کو ٹریننگ دیں گی۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد محترمہ واناجہ گوڑ، صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ شریمتی انسویا چندر کانت، وارڈ کونسلر شریمتی لکشمی، شریمتی سواتی ( زوجہ ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کے علاوہ آر ڈی او مسٹر سرینواسلو اور سی ای او شریمتی کانیندنی نے شرکت کی۔