نارائن پیٹ: چیف منسٹر فنڈ سے امداد کی حوالگی

   

نارائن پیٹ۔/7ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی، نے آج نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے موضع کوئل کونڈہ کے پرکیویڈو تانڈہ کے بابو نائک کو بیماری کی وجہ سے نمس ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اس کے علاج کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے سی ایم منظورہ ایک لاکھ روپئے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچکر رکن اسمبلی نے حوالے کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریب خاندانوں کو مختلف اسکیمات کے ذریعہ انکی معاشی مشکالات کے ازالہ کے لئے کوشاں ہے ،اس موقع پر منڈل کانگریس کے قائدین اور تانڈہ کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔