نارائن پیٹ کے قائدین کی چیف منسٹر سے ملاقات اور اظہار تشکر

   

نارائن پیٹ۔ 14؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے نارائن پیٹ۔کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ اسکیم کے تحت زمین سے محروم ہونے والے کسانوں کو فی ایکڑ 20 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کرنے پر آج ضلع نارائن پیت سے تعلق رکھنے والے وزیرجناب واکیٹی سری ہری، رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرینکا ریڈی، اور سابقہ ضلع کانگریس پارٹی صدر جناب کے شیوا کمار ریڈی نے چیف منسٹر کیمپ آفس پر ان سے ملاقات کی اور انہیں 20 لاکھ فی ایکڑ معاضہ منظور کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ سابقہ دو دہائیوں سے سیاسی قائدین کسانوں کو پانی کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیتے رہے ہیں۔ باآخر دو دہائیوں کے بعد کانگریس حکومت نے نارائن پیٹ ضلع کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔ ساتھ ہی متاثرین کو فی ایکڑ اراضی کیلئے 20 لاکھ ے اعلان سے کسانوں اور عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔واضح رہے کہ نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ اریگیشن اسکیم سے متاثرہ کسان اور حزب اختلاف جماعتوں نے کئی دنوں سے معاوضہ کی رقم بڑھانے کے لئے احتجاج کررہے تھے۔