نارائن پیٹ 08/ فبروری (سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع کے ہوم گارڈ سائی ناتھ کی گزشتہ سال ماہ نومبر میں خرابی صحت کی وجہ سے موت واقع ہو گئی تھی۔ 1,00,900(ایک لاکھ نو سو) ساتھی ہوم گارڈس نے اپنے متوفی ساتھیوں کی امدادا کیلئے قائم فنڈ سے ہوم گارڈ سائی ناتھ کے خاندان کے حوالے کئے ، آج آنجہانی ہوم گارڈ کی بیوی شریمتی کویتا ان کے بچوں دیپیکا اور نانی کو ایڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ مسٹر ناگیندر کے ہاتھوں یہ رقم پولس ہیڈ کوارٹر میں دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے ان تمام ہوم گارڈز کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے جاں بحق ہونے والے دوست کے اہل خانہ کی مدد کی۔ اس پروگرام میں آر آئی شیکھر بابو، روی پی سی ہوم گارڈ دوست لائق ،سرنواسولو، دیاکر وغیرہ نے موجود تھے لیا۔