تین بچوں کی ماں بندو کے معاشقہ کا انکشاف
حیدرآباد۔ 15 ۔ جنوری (سیاست نیوز) پولیس نے نارسنگی دوہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت اختیار کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ کل بندو اور انکت کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پپل گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئی اس سنسنی خیز دوہرے قتل کی واردات کو انجام دینے والے کی عملاً نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ بندو کے انکت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس کی ایک اور نوجوان سے عاشقی چل رہی تھی ۔ پولیس کو عاشق پر شبہ ہے جبکہ بندو کا شوہر ابھی بھی اس کو تلاش کر رہا ہے ۔ بندو شادی شدہ تھی اور اس کے تین بچے ہیں۔ تین جنوری کے دن بندو گھر سے فرار ہوگئی اور انکت ساکیت کی مدد سے حیدرآباد پہونچی۔ 12 جنوری کے دن انکت نے ایل بی نگر سے بندو کو اپنے ساتھ پپل گوڑہ لے آیا ۔ بندو کے کردار پر اس کے عاشق کو شبہ تھا اور انکت ساکیت کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ۔ عاشق کو انکت کے ساتھ بندو کی موجودگی کا پتہ چلا اور اس نے پپل گوڑہ علاقہ کا رخ کیا جہاں دونوں کا قتل کردیا گیا ۔ تا ہم قتل میں صرف عاشق ملوث تھا یا پھر اس کے ساتھ کوئی اور تھے ۔ اس کے علاوہ بندو کی برہنہ نعش کے سبب اس کے ساتھ عصمت ریزی کی گئی یا پھر وہ انکت کے ساتھ جسمانی وابستگی کے دوران قتل کردی گئی ۔ اس بات کا پولیس نارسنگی نے پتہ چلا لیا ہے۔ اس سارے معاملہ کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو مصروف تحقیقات ہے۔ع