نارسنگی میں موٹر کار شعلہ پوش، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ آج صبح ایک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ہوکر شعلہ پوش ہوگئی۔ یہ واقعہ نارسنگی حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کار میں تین افراد سفر کررہے تھے کہ اچانک انجن سے دھواں نکلنا شروع ہوا جس پر ڈرائیور نے کار روک دی اور اس میں موجود دیگر دو افراد بھی فوری اتر گئے۔ کچھ ہی منٹوں میں کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ کار میں شدت کی آگ لگنے سے آوٹر رنگ روڈ پر ٹریفک کچھ دیر کیلئے متاثر ہوگئی اور فائرانجن عملہ وہاں پہنچ کر کار میں لگی آگ پر قابو پالیا اور سائبرآباد پولیس بذریعہ کرین کار کو جائے حادثہ سے ہٹادیا۔ واضح رہیکہ دو دن قبل ہی قومی شاہراہ 44 پر حیدرآباد تا بنگلور جانے والی ولوو لگژری بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں پولیس مسافرین ہلاک ہوگئے۔ پولیس نارسنگی نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ب