حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں ڈیٹونیٹر کے دھماکہ میں دو مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مائی ہوم اوتار اپارٹمنٹس کے قریب ایک نالہ کا تعمیری کام چل رہا تھا جہاں پر دو افراد جن کی شناخت رام اور گوتم کی حیثیت سے کی گئی ہے اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک ڈیٹونیٹر اچانک پھٹ پڑا۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مقام واردات پر کلوزٹیم کو طلب کیا، تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سابق میں کھدوائی کے کام میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرس کو پھینک دیا گیا تھا۔ ب