ناسا نے کئی اہم دفاتر بند کردیئے

   

جارجیا :امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کئی اہم دفاتر کو بند کر دیا ہے، جن میں چیف سائنٹسٹ آفس اور سائنس، پالیسی، اور اسٹریٹجی آفس شامل ہیں۔ ناسا نے ایک ای میل میں اعلان کیا کہ یہ دفاتر ممکنہ بجٹ کٹوتیوں کے پیش نظر بند کیے جا رہے ہیں، جو مستقبل میں سائنسی پروگراموں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ناسا کی قائم مقام ڈائریکٹر جینیٹ پیٹرو نے اس ای میل میں کہا کہ یہ فیصلہ ملازمین کی تعداد کو کم کرنے کے تدریجی عمل کا حصہ ہے۔مزید برآں، ناسا نے اس اقدام کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کی تعمیل اور آفس آف پرسنل مینجمنٹ اور آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ساتھ ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔