ناقابل تصور جرم راہول گاندھی کا رد عمل

   

نئی دہلی 29 نومبر ( پی ٹی آئی ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج شمس آباد کے قریب خاتون ڈاکٹر کی عصمت ریزی و قتل کے واقعہ پر شدید صدمہ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس طرح کا خطرناک تشدد ناقابل تصور ہے ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی عصمت ریزی و قتل پر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے ۔ کس طرح سے کسی خاتون کو اس طرح کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ یہ سب کچھ تصور سے باہر ہے ۔ انہوں نے متوفی ڈاکٹر کے افراد خاندان اور رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے ۔