نامپلی اسمبلی حلقہ کے کانگریس کارکنوں کا اجلاسالیکشن مبصر آر منوہر کی شرکت

   

حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) حلقہ اسمبلی نامپلی میں کانگریس نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے بوتھ سطح کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ پارلیمان حلقہ سکندرآباد کیلئے کانگریس کے مبصر آر منوہر رکن ا سمبلی ٹاملناڈو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامپلی حلقہ سے کانگریس امیدوار کی کامیابی کیلئے مساعی کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20 برسوں سے حلقہ میں فیروزخان عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں اور وہ تمام طبقات میں یکساں طور پر مقبول ہیں ۔ آر منوہر نے فہرست رائے دہندگان سے بوگس ناموں کو حذف کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت دی۔