نامکمل رہائش گاہوں کی تقسیم میں عجلت نہ کریں:مایاوتی

   

لکھنؤ: وزیراعظم رہائش اسکیم (شہری) کے تحت 75ہزار مستفیدین کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چابی دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کو کہا کہ انتخابی فائدہ کیلئے غریبوں کو آواس دستیابی کا کام جلدبازی میں نامکمل نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا بی ایس پی کے نقش قدم پر چل کر بی جے پی غریبوں کیلئے رہائش گاہوں کی فراہمی کا کام انتخابی مفاد کی تکمیل کیلئے جلد بازی میں نامکمل نہ کرے بلکہ پراجکٹ کو پورا ہونے پر ان کا صحیح طریقہ سے تقسیم ہو تو بہتر ہے ۔