ناناپٹولے ناگپور سے نتن گڈکری کے خلاف کانگریس امیدوار

,

   

ممبئی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بی جے پی کے سابق لیڈر نانا پٹولے کو ناگپور میں نتن گڈکری کے خلاف اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ کانگریس گڈکری سے مقابلہ کرنے کیلئے سات مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے والے ولاس موٹمور کی جگہ پٹولے کونامزد کیا۔ پٹولے جنہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی ناکامیوں کا حوالہ دے کر بی جے پی سے استعفیٰ دیدیا تھا، مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے بھی مخالف ہیں وہ اب مرکزی وزیر نتن گڈکری کے خلاف مقابلہ کریں گے۔