ناندیڑ میں مدینہ ہوٹل کے مالک کا ان کے ہی گھر میں قتل

   

ناندیڑ : شہر کے واگھی روڈ پر واقع سیلاب نگر علاقہ میں اتوار کی صبح شیخ یونس کی نعش ان کے اپنے گھر کے ہال میں ملی ۔ان کے جسم پر کچھ زخموں کے نشان بھی پائے گئے ہیں ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ ناندیڑ کے واگھی روڈ علاقہ محمود فنکشن ہال کے قریب شیخ یونس شیخ پاشا ( عمر 45سال ) کا گھر ہے ان کی نعش صبح 9بجے سب سے پہلے ان کے بیٹے نے دیکھی ہے ۔ جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی ۔ پولیس عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ۔ شیخ یونس شیخ پاشا کی کھڑک پورہ علاقہ میں مدینہ ہوٹل ہے جب اس واقعہ کی اطلاع علاقہ میں پھیلی تب وہاں عوام کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔شیخ یونس کے گھر کے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ تاکہ قاتلوں کا پتہ چلایا جاسکے ۔ شیخ یونس کے گھر میں گھس کر اُن کاقتل کرنا حقیقیت میں چیلنج ہے ۔