ممبئی ۔ ایک جانب جہاں ہندوستان کے آسکر ایواڈر جیتنے پر خوشی کا ماحول ہے تودوسری جانب اس پر شبہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر آرٹسٹ شان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے آسکر میں ناٹو ناٹو کی جیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا میں نے سوچا کہ ہم صرف ہندوستان میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں لیکن اب آسکر میں بھی ایسا ہورہا ہے۔ جب پیسہ ہو تو کیا چیز نہیں خریدی جا سکتی، آسکر بھی۔
واضح رہے کہ راجامولی کی ہدایت میں بننے والی فلم آر آر آر نے بین الاقوامی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی فلمی دنیا میں خوشی اور جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔