ناگالینڈ حکومت کی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور

   

کوہیما۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ حکومت نے اسمبلی میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ ایک مرحلہ پر 26 اپوزیشن قائدین نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ پیر کو منظور شدہ قراردادیں بل کو یہ کہہ کر یکلخت مسترد کردیا کہ ناگا قوم کو دستور میں خاص رتبہ دیا گیا ہے اور اس بل کے باعث ان کی نسلی رتبہ پر اثر پڑے گا۔ قرارداد کو وزیراعلیٰ نی نیوریو نے ایوان میں پیش کیا۔ اس قرارداد میں شمال مغرب ریاستوں کے احتجاج کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا تاکہ اس متنازعہ بل کے باعث علاقہ کی جغرافیائی ہیئت بدل جائے گی۔