ناگرجناساگر پروجیکٹ کے 12دروازے کھول دیئے گئے

   

حیدرآباد،23اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد اس کے 12دروازے بدھ کی صبح کھول دیئے گئے ۔اس پروجیکٹ میں پانی کا بہاو 2,24,811کیوزک رہا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 2,24,811 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590کے برخلاف اس کی سطح 589.5فیٹ درج کی گئی۔اسی دوران ہائیلہ گاوں کے قریب این ایس پی کی لفٹ کنال میں پانی کا زائد بہاو کے بعد ایک دیہاتی بہہ گیا۔اس دیہاتی کی شناخت رام بابو کے طورپر کی گی ہے جس کا پیر،نہر میں نہانے کے دوران پھسل گیا۔