جڑچرلہ : بادے پلی میں واقع ناگرکرنول روڈ پر اس سے قبل اس بی ٹی روڈ کی تعمیر کی گئی تھی لیکن یہاں سے گاڑیاں کی روز بروز گذر ہونے کی وجہ سے یہ بٹی روڈ خستہ ہوگئی جس کے پیش نظر رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی سے مقامی عوام نے نمائندگی کرنے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے اس روڈ کو دوبارہ تعمیر کروانے کا تیقن دیتے ہوئے منظوری کرواکر دوبارہ سنگ بنیاد رکھ کر کنسٹرکشن جلد سے جلد ہونے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر شیوا کمار سنگیت اکیڈیمی چیرمین ، محمد علی دانش سینئر ٹی آر ایس قائد ، سید مسیح الدین ڈائرکٹر کتب خانہ بادے پلی جڑچرلہ ، محمد عبدالمقیت ٹی آر ایس قائد ، محمد سبحان ، محمد ایوب ،محمد امتیاز کے علاوہ دیگر موجود ٹی آر ایس افراد پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔