ناگواربو کے باوجود’ڈوریان‘ پھل کی طلب میں اضافہ۔ آخر کیوں؟

   

بیجنگ : چین میں ایک بدبْو چھوڑنے والا پھل ’ڈوریان‘ نا پسندیدہ ہونے کے باوجود اس کی مانگ میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔اس پھل کی عالمی مانگ میں سال بہ سال 400 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی حد تک چین میں “دیوانہ وار ” مانگ دیکھی گئی ہے۔ہفتے کے آغاز میں بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے گذشتہ دو سالوں کے دوران چین نے 6 ارب ڈالر مالیت کا ڈوریان پھل درآمد کیا ہے، جو عالمی طلب کا 91 فیصد ہے۔ڈوریان کی مانگ میں تیزی زیادہ تر چین میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے صرف ایک پھل کے طور پر نہیں بلکہ دینے والے کیلئے اپنی دولت ظاہر کرنے کیلئے ایک تحفہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ چین میں منگنی کے موقع پر دوستوں اور رشتہ داروں کو تحفے کے طور پر ڈوریان کو شامل کرنا عام ہو گیا ہے۔