نا انصافی کے خلاف خاتون کا ہائی ٹنشن کھمبے پر احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گھروں کے الاٹمنٹ میں نا انصافی ہونے پر پانچ افراد نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ہائی ٹنشن کھمبے پر چڑھتے ہوئے احتجاج کیا ۔ جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ جس سے تھوڑی دیر کے لیے ترملگیری علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ جواہر لعل نہرو نیشنل اربن رینول مشن ( جے این این یو آر ایم ) اسکیم کے تحت مقامی غریب عوام کو مکانات منظور ہوئے تھے ۔ تاہم بعد میں ان کے نام سیاسی دباؤ کے پیش نظر فہرست سے نکال دینے پر مقامی عوام نے ایل آئی سی بلڈنگ کے پاس احتجاجی دھرنا دیا ۔ ان میں پانچ متاثرین لکشمن ، راملو اماں ، راجو ، مہیش اور شنکر اماں نے ہائی ٹنشن کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کیا اور مقامی رکن اسمبلی پر شوت حاصل کرتے ہوئے فہرست سے ان کے نام نکال دینے کا الزام عائد کیا ۔ فوری انہیں مکانات یا اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچ گئی اور انصاف کرنے کا تیقن دیتے ہوئے انہیں کھمبے سے نیچے اتارا ۔۔ ن