نتن یاہو کی صلاح کارکوروناوائرس متاثر

   

کوروناسے متاثر پرنس چارلس صحتیاب ہوگئے
یروشلم، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی صلاح کار رویکا پلچو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے تین روز قبل نتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔پیر کو ٹائمس آف اسرائیل کی شائع رپورٹ کے مطابق پلچو پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کے شوہر کو کوونا وائرس کے سبب اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ پلچو کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو اب 14 دنوں کیلئے خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا جبکہ نتن یاہو بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کورونا وائرس 382 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اسرائیل میں متاثرین کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک ملک میں 15 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی بڑے اشخاص بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق صحتیاب ہوگئے ہیں اور قرنطینہ سے باہر آ گئے ہیں۔