نتیش اور نائیڈو کو بی جے پی کی حمایت پر نظر ثانیکرنی چاہئے :تیواری

   

پونے: مہاراشٹرا کانگریس ترجمان گوپال دادا تیواری نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس قائدین بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پیکے سینئر لیڈر امت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں کئے گئے تضحیک آمیز تبصرے کے پیش نظر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی۔تیواری نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کی طرف سے آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین کے ذریعہ ملک کے کمزور اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو مساوات اور انصاف دیا تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری آسکے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمار اور نائیڈو کو ملک کے عام لوگوں کے مفاد میں بی جے پی کی حمایت کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔