پٹنہ: چیف منسٹربہار نتیش کمار اور این ڈی اے کے ساتھ ان کا نیا تشکیل شدہ اتحاد 12 فروری پیر کو ریاستی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرئے گا۔ پچھلے ماہ کمار نے اپوزیشن کے انڈیا بلاک کو ختم کرنے اور NDA۔BJP اتحاد میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد ریکارڈ نویں بار بہار کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ اعتماد کے ووٹ سے پہلے، ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ نے اپنے تمام ایم ایل ایز کو فلور ٹیسٹ کے دوران حاضر ہونے کیلئے تین سطری وہپ جاری کیا ہے۔ نتیش کمار نے حال ہی میں ایک اور ‘یو’ ٹرن لیا اور پھر این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔ بہار اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری جن کیخلاف نئی تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے، کہا کہ وہ 12 فروری کو بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے۔