نتیش کمار اور ہیمنت سورین کے ساتھ آسکتی ہیں ممتا بنرجی، 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع

   

نئی دہلی:کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کے دیگر لیڈران بھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندشیکھر راو کی نتیش کمار سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے بھی الیکشن کو لے کر بیان بازی شروع کردی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ وزیر اعلی نتیش کمار اور ہیمنت سورین متحد ہوں گے ۔ ٹی ایم سی سربراہ کے اس بیان کو نتیش کمار کی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔